حکمران دوغلی پالیسی کو ترک کرکے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیں‘ امتیاز رانجھا

حکمران دوغلی پالیسی کو ترک کرکے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیں‘ امتیاز رانجھا
دنیا بھرمیں پاکستانی پاسپورٹ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا‘ سکریننگ پر تنقید اور احتجاج کے بجائے قومی کردار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ ق لیگ کے مرکزی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیازاحمد رانجھا نے کہاہے کہ اراکین پارلیمنٹ قوم کے دیئے گئے ٹیکسوں پر امریکہ کے سرکاری دورے نہ کریں ہمیں سکریننگ پر تنقید اور احتجاج کرنے کے بجائے قومی کردار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے امریکہ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتاہے امریکہ اپنے سیکیورٹی نظام کو پاکستان کی خواہش پر تبدیل نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا امتیاز رانجھانے کہاکہ ہمیں اجتماعی طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے کی وجوہات کیا ہیں ان وجوہات کو تلاش کرنے کے بعد اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ فاٹا اراکین ملکی مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح نہ دیں قوم کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی قومی دولت پر سرکاری دورے کرنا کون سی دانشمندی ہے ہمیں اس طرح کے احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ہر ملک کو اپنی سیکورٹی عزیز ہے اور وہ اپنے قوانین کو دوسرے ممالک کےلئے ختم نہیں کرسکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکمرانوں کے دل میں امریکہ کےلئے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ پاکستان میں آنےوالے امریکیوں کو ویزا ہی نہ دیں اراکین پارلیمنٹ کو غیر ملکی دورے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر کامیاب کرانے چاہیں انہوں نے کہاکہ ہر ملک کو اپنا مفاد عزیز ہے وہ اپنے مفاد پر کسی قسم کے سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں امریکہ میں تلاشی کا نظام اراکین پارلیمنٹ کو پسند نہیں تو وہ کیوں امریکہ کا دورہ کرنے گئے تھے حکمران دوغلی پالیسی کو کرکے بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بہتر بنائیں۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views