نارتھ کراچی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے ہلاک ہونے والی انعم کی بہن کنول اور والد عبدالحئی سے مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر سینٹر نیلو فر بختیار اورمسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ کی ملاقات
مسلم لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر نیلوفر
بختیار اور مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگی وفد کے
ہمراہ ڈاکٹر کے غلط انجکیشن سے ہلاک ہونے والی نارتھ کراچی کی انعم کے اہل خانہ سے
ملاقات کی ۔اس مو قع پر انعم کے والد عبدالئحی ، بڑ ی بہن کنول اور بھائی کی جانب
سے ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ متاثرہ خاندان نے
کہا کہ ابھی تک کو ئی بھی حکو متی اہلکارہماری مدد کو نہیں پہنچا صرف دلاسے دیئے
جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر اور ہسپتال کے ذمہ داروں کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی گئی ۔
ہمارامطالبہ صرف یہی ہے کہ ہماری بچی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی
جائے ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے ۔ انعم کے اہل خانہ سے بات چیت کر تے ہو ئے سینیٹر
نیلو فر بختیار نے کہا کے ظلم کی انتہاءہے کہ ابھی تک حکومت نے متاثرہ گھرانے سے کو
ئی رابطہ نہیں کیا اور مذکورہ ہسپتال کے خلاف کو ئی کاروائی بھی نہیں کی ہے ۔ انہوں
نے کہا کہ اس قسم کے جعلی ڈاکٹر ز ، ہسپتالوں اور جعلی ادویات کے خلاف فوری قانون
سازی کی جائے تاکہ مزیدجانوں کا ضیاع نہ ہو سکے اور وہ انعم کے مسئلے کو پارٹی اور
سینیٹ میں بھی پیش کریں گی ۔ اس مو قع پر پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی
حلیم عادل شیخ نے انعم کے اہل خانہ سے رابطہ اور تفصیلات معلوم کرنے کے لیے پانچ
رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ جس میں سردار اقبال ، بانو صدیقی ، ثمر مہدی ، راجہ سلطان
شہاب کیانی ، ڈاکٹر سمیہ چارن اورشامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہر معاملے
میں متاثرہ خاندان کی مدد کر ے گی ۔ اور ہم اس مسئلے کو سیاست سے بالا تر ہو کر
انسانی بنیادوں پر اٹھائیں گے ۔ اور جب تک انعم کیس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک
نہیں پہنچایا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پران کے ہمراہ سردار اقبال ،
بانوصدیقی ، ثمر مہدی ، راجہ شہاب ، ڈاکٹر سمیہ ، طارق سید ، فریدہ لغاری ، مسز
رضیہ طارق جان ، ملک عزیز، انور کشمیری اور فقیر محمد قریشی بھی موجود تھے ۔
|