مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ دسٹرکٹ ملیر کے جلسے سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ دسٹرکٹ ملیر کے جلسے سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں ۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کراچی سے کشمور تک جلسے ،ریلیاں اور کنونشن منعقد کیے جائیں گے ۔ مرکزی قائدین بھی سندھ کے اضلاع کے دورے کریں گے ۔ اور مختلف اضلاع کے جلسوں سے بھی خطاب کریں گے ۔ بلدیاتی الیکشن ہو نے کی صورت میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکر ٹر یٹ میں مسلم لیگ ڈسٹر کٹ ملیر کے صدر رفیع اﷲ آغا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان عوامی رابطے مضبوط بنائیں ملیر کا جلسہ ،جلسوں کا نقطہءآغاز ہے ۔ خاموشی کانہیں متحرک ہو نے کا وقت ہے ملیر کے جلسے سے غوث بخش خان مہر اور دیگر صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ڈسٹر کٹ ملیر کے کارکنان جلسے کو بھرپور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور انداز میں شر کت کریں ۔ اشوز پر سیاست کر رہے ہیں ۔ کارکنان قائداعظم کے پیغام اور مسلم لیگ کے منشور کو عام کریں مسلم لیگ اور اس کے کارکنا ن مذہبی اور لسانی کارڈز پر یقین نہیں رکھتے قائداعظم کا دیاہوا پاکستان کارڈ ہی ہماری شناخت ہے ۔ اور یہ ہی ملک کی سا لمیت اور تحفظ کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ کی متحرک سیاسی قوت ہے ۔ کارکنان نے مسلم لیگ میں نئی جان ڈال دی ہے ۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کو نظر میں رکھیں اور تیاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان اور محب وطن عوام بگڑ تے ہو ئے حالات کے تناظر میں متحد ہو کر ملک کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views

Article


General Articles



Speeches and Quotation


Quaid-e-Azam



Profile


Chaudhry Shujat Hussain


Mushahid Hussain Sayed


Ch. Pervaiz Elahi