مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید
نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ حکمران اپنی
کرسی کی خاطر کشمیر کو بھول چکے ہیں ۔ مسلم لیگ نے اپنے دور میں نہ صرف مسئلہ کشمیر
کو اجاگر کیا بلکہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی وفد نے پاک انڈیا ڈائیلاگ
شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ 2010مسلم لیگ کا سال ہے ۔ گلگت بلتستان کے
انتخابات کے بعد سوات اور مانسہرہ میں مسلم لیگ ایک بھر پور سیاسی قوت بن کر ابھر ی
ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں فیڈرل کیپیٹل کے زیر اہتمام
یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ فیڈرل
کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان نے کی ۔ کانفرنس سے سینیٹر نیلو فر بختیار ، مرکزی
نائب صدر اعجاز درانی ، اجمل وزیر ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ،
شعبہ خواتین کی صدرمسز فرخ خان ، یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن ، لیبر ونگ کے
جنرل سیکرٹری راجہ امتیاز ، ثریا نسیم ،ڈاکٹر مشتاق قریشی ، راجہ ظہیر انجم ، حاجی
عنایت خان ، سلطان یوسف باچہ اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ مشاہد حسین سید نے
کہا کہ حکمران کشمیر کے ایشو کو سرد خانے میں ڈال چکے ہیںاور صرف اپنے اقتدار کو
طول دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ کی کراچی میں
موجودگی کے باوجود دو دھماکے ہوئے ۔ مسلم لیگ دہشت گردی کے ان واقعات کی بھر پور
مذمت کرتی ہے اور کل کراچی کے واقعات کے خلاف یوم سوگ منایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا
کہ دہشت گردی ، مہنگائی اور کرپشن نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ موجودہ
حالات میں سیاسی قیادت پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں ۔ سینیٹر نیلو فر بختیار نے کہا
کہ امن کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے ، اگر کشمیریوں کو ان کا حق نہ دیا گیا تو
دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ایشوز کی سیاست کر رہی
ہے ۔ لاہور میں شازیہ اور کراچی میں انعم کے گھر سب سے پہلے مسلم لیگ گئی ۔ انہوںنے
کہا کہ مستقبل مسلم لیگ کا ہے ۔ مسلم لیگی کارکن جماعت کو فعال بنانے کے لئے کردار
ادا کریں ۔ مرکزی نائب صدر اعجاز درانی نے کہا کہ مانسہرہ اور سوات میں انتخابی
نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، مسئلہ کشمیر کو حل
کرنے کے لئے جرات مند لیڈر شپ ہونی چاہیئے ۔ مسلم لیگ فیڈر ل کیپیٹل کے صدر رضوان
صادق خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان اور عوام کی منزل ہے ۔ کشمیریوں کے ساتھ
اظہار یکجہتی کے لئے ہر سطح پر اقدامات کریں گے ۔
|